حدیث نمبر: 15086
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ : بِتُّ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ شَخْصًا ، فَقَالَ لِي : " يَا حُذَيْفَةُ هَلْ رَأَيْتَ ؟ " . قُلْتُ : نَعَمْ . قَالَ : " هَذَا مَلَكٌ لَمْ يَهْبِطْ مُنْذُ بُعِثْتُ ، أَتَانِي اللَّيْلَةَ يُبَشِّرُنِي أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو عُمَرَ الْأَشْجَعِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ - أَوْ أَبُو عَمْرَةَ - وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ٹھہر گیا ۔ میں نے آپ کے پاس کسی شخص کو دیکھا ، آپ نے مجھ سے دریافت کیا : کیا تم نے اسے دیکھا ؟ میں نے جواب دیا : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ فرشتہ ہے جب سے مجھے معبوث کیا گیا ہے یہ کبھی زمین پر نازل نہیں ہوا یہ گزشتہ رات میرے پاس آیا اور اس نے مجھے یہ خوشخبری سنائی کہ حسن اور حسین ، اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو اشجعی یا شاید ابوعمرہ ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15086
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2609)»