حدیث نمبر: 15078
وَعَنْ عُمَرَ - يَعْنِي ابْنَ الْخَطَّابِ - قَالَ : رَأَيْتُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ عَلَى عَاتِقِي النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ : نِعْمَ الْفَرَسُ تَحْتَكُمَا . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَنِعْمَ الْفَارِسَانِ هُمَا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ” میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ ( جو بچے تھے ) انہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں پر دیکھا ، تو میں نے کہا: تمہارے نیچے گھوڑا بہت اچھا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ دونوں سوار بھی بہت اچھے ہیں ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15078
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2621)»