مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15051
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ : وَأَظُنُّهُ عَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ قَالَ : " ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ " . - يَعْنِي الْحَسَنَ - قَالَ : وَكَانَ يُشْبِهُهُ . أَوْ نَحْوَ هَذَا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
حسن بیان کرتے ہیں : راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے ، انہوں نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) ” میرا یہ بیٹا سردار ہے “ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ۔ راوی بیان کرتے ہیں : وہ ( یعنی سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھتے تھے ، یہ یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ انہوں نے ارشاد فرمایا : یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔