مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ زُهَيْرِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ : بَيْنَمَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يَخْطُبُ بَعْدَمَا قُتِلَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - إِذْ قَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَزَدِ آدَمُ طُوَالٌ ، فَقَالَ : لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاضِعَهُ فِي حَبْوَتِهِ يَقُولُ : " مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّهُ ، فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبُ " . وَلَوْلَا عَزِيمَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا حَدَّثْتُكُمْ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدنا زہیر بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما خطبہ دے رہے تھے ، یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد کی بات ہے ، اسی دوران ازد قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کھڑا ہوا جو گندمی رنگت کا طویل القامت شخص تھا ، اس نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب کو اپنی گود میں رکھا اور پھر یہ فرمایا : ” جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے وہ اس سے بھی محبت رکھے اور موجود شخص غیر موجود افراد تک تبلیغ کر دے ۔ “ ( پھر اس شخص نے کہا: ) اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ تاکید نہ ہوتی تو میں نے تمہیں یہ حدیث بیان نہیں کرنی تھی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔