حدیث نمبر: 1501
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : صَافَحَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا جُنُبٌ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ ، وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى ، وَوَثَّقَهُ مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ مصافحہ کر لیا ، حالانکہ میں جنابت کی حالت میں تھا ، یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے ، جس کو امام أحمد نے ، اور ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے ” ضعیف“ قرار دیا ہے ، دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، معاذ بن معاذ نے بھی اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1501
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف