مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فِي فَضْلِ أَهْلِ الْبَيْتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: اہل بیت کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يَقُولُ : " أَيُّهَا النَّاسُ ، مَنْ أَبْغَضَنَا - أَهْلَ الْبَيْتِ - حَشَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَهُودِيًّا " . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى ؟ قَالَ : " وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى ، وَزَعَمَ أَنَّهُ مُسْلِمٌ ، احْتَجَرَ بِذَلِكَ مِنْ سَفْكِ دَمِهِ ، وَأَنْ يُؤَدِّيَ الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صَاغِرُونَ . مُثِّلَ لِي أُمَّتِي فِي الطِّينِ ، فَمَرَّ بِي أَصْحَابُ الرَّايَاتِ فَاسْتَغْفَرْتُ لَعَلِيٍّ وَشِيعَتِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا : میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” اے لوگو ! جو شخص ہمارے ساتھ یعنی اہل بیت کے ساتھ بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کا حشر یہودی ہونے کے طور پر کرے گا ۔ “ راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگرچہ وہ شخص روزہ رکھتا ہو اور نماز پڑھتا ہو ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگرچہ وہ شخص روزہ رکھتا ہو اور نماز پڑھتا ہو اور یہ سجھتا ہو کہ وہ مسلمان ہے ، وہ اس حوالے سے خون بہانے کی وجہ تلاش کرے ، تو وہ کمتر ہو کر مجبوری کے عالم میں جزیہ ادا کرے گا ، میرے سامنے مٹی میں میری امت کی مثالی صورت پیش کی گئی ، تو جھنڈوں والے لوگ میرے پاس سے گزرے تو میں نے علی اور اس کے ساتھیوں کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔