مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فِي فَضْلِ أَهْلِ الْبَيْتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: اہل بیت کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ أَبِي عَمَّارٍ أَيْضًا قَالَ : إِنِّي لَجَالِسٌ عِنْدَ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، إِذْ ذَكَرُوا عَلِيًّا فَشَتَمُوهُ ، فَلَمَّا قَامُوا قَالَ : اجْلِسْ أُخْبِرْكَ عَنِ الَّذِي شَتَمُوا ؛ إِنِّي عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ إِذْ جَاءَ عَلِيٌّ وَفَاطِمَةُ وَحَسَنٌ وَحُسَيْنٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - فَأَلْقَى عَلَيْهِمْ كِسَاءً لَهُ ، ثُمَّ قَالَ : " اللَّهُمَّ أَهْلُ بَيْتِي ، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ ، وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا " . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَأَنَا ؟ قَالَ : " وَأَنْتَ " . قَالَ : وَاللَّهِ إِنَّهَا لَأَوْثَقُ عَمَلِي فِي نَفْسِي . ¤ابوعمار ہی سے منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں : میں سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، اسی دوران کچھ لوگوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے انہیں برا کہا: ، جب وہ لوگ اٹھ کر چلے گئے ، تو سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تمہیں اس شخصیت کے بارے میں بتاتا ہوں ، جسے یہ لوگ برا کہہ رہے تھے ، ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ، اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ تشریف لائے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر اپنی چادر ڈالی اور پھر یہ فرمایا : ” اے اللہ ! یہ میرے اہل بیت ہیں ، تو ان سے گندگی کو دور کر دے اور انہیں اچھی طرح سے پاک کر دے ۔ “ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں بھی ان میں شامل ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم بھی ہو ۔ راوی کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! میرے نزدیک میرا سب سے زیادہ قابل وثوق عمل یہی ہے ۔