حدیث نمبر: 14955
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، وَقِيلَ لَهُ : هَلْ رَأَيْتَ إِبْرَاهِيمَ ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، مَاتَ وَهُوَ صَغِيرٌ أَشْبَهُ النَّاسِ بِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ ذِكْرِ الشَّبَهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرَ عُبَيْدِ بْنِ جُنَادٍ الْحَلَبِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان سے دریافت کیا گیا : آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! ان کا کمسنی میں انتقال ہو گیا تھا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں مشابہت کا ذکر نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف عبید بن جناد حلبی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14955
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح