مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ وَالْحُدَيْبِيَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: اہل بدر اور حدیبیہ والوں کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 14947
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلَ النَّارَ أَحَدٌ جَازَ الْعَقَبَةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے یہ امید ہے کہ کوئی ایسا شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا ، جس نے گھاٹی کو عبور کیا ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ۔