مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنْ الصَّحَابَةِ مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَغَيْرُهُمَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا . باب: صحابہ کرام کی جماعت کی فضیلت کا بیان ان میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات شامل ہیں
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : نَاشَدَ عُثْمَانُ النَّاسَ يَوْمًا فَقَالَ : تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَعِدَ أُحُدًا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ، فَارْتَجَزَ الْجَبَلُ وَعَلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اثْبُتْ أُحُدُ مَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ " ؟ قُلْتُ : حَدِيثُ عُثْمَانَ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فَقَالَ فِيهِ : صَعِدَ حِرَاءَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک دن لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ احد پہاڑ پر چڑھے تھے ، تو وہ پہاڑ حرکت کرنے لگا ، اس وقت اس پہاڑ پر سیدنا ابوبکر ، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم موجود تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے احد ! اپنی جگہ جمے رہو کیونکہ تم پر ایک نبی ایک صدیق اور دو شہید موجود ہیں ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : میں یہ کہتا ہوں ) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے ۔ انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حرا پہاڑ پر چڑھے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔