مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14907
قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ : هُوَ عَامِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَرَّاحِ بْنِ هِلَالِ بْنِ أُهَيْبِ بْنِ ضُبَّةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ فِهْرٍ ، لَمْ يُعَقِّبْ . ¤ وَأُمُّ أَبِي عُبَيْدَةَ : أُمُّ غَنْمٍ بِنْتِ جَابِرِ بْنِ عُدَيِّ بْنِ الْعَدَّاءِ بْنِ عَامِرِ بْنِ عُمَيْرَةَ بْنِ وَدِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ فِهْرٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرَوَى عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ بَعْضَ ذَلِكَ ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں ( سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا نام و نسب یہ ہے : ) یہ سیدنا عامر بن عبداللہ بن جراح بن ہلال بن اہیب بن ضبہ بن حارث بن فہر ہیں ان کی اولاد نہیں ہوئی ۔ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام اُم غنم بنت جابر بن عدی بن عداء بن عامر بن عمیرہ بن ودیعہ بن حارث بن فہر ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے ابوبکر بن ابوشیبہ کے حوالے سے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔