مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا يَعْطِفَنَّ عَلَيْكُمْ إِلَّا الصَّابِرُونَ ، الصَّادِقُونَ " . ¤ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : فَبِعْتُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ شَيْئًا - قَدْ سَمَّاهُ - بِأَرْبَعِينَ أَلْفًا ، فَقَسَّمَهُ بَيْنَهُنَّ - يَعْنِي : بَيْنَ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَحِمَهُنَّ اللَّهُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تم صرف صبر کرنے والے اور سچے لوگ ہی تم ( یعنی ازواج مطہرات کے ساتھ ) اچھا سلوک کریں گے ۔ “ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے عبداللہ بن سعد بن ابوسرح کو ایک چیز فروخت کی ، راوی کہتے ہیں : انہوں نے اس چیز کا نام بھی بیان تھا وہ چالیس ہزار کے عوض میں فروخت کی تھی اور پھر انہوں نے وہ رقم ان خواتین یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے درمیان تقسیم کر دی ۔
یہ روایت امام بزار نے عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔