مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14896
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " خِيَارُكُمْ خَيْرُكُمْ لِنِسَائِي مِنْ بَعْدِي . ¤ قَالَ : فَأَوْصَى لَهُنَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِكَذَا ، فَبِيعَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفًا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میں بہتر لوگ وہ ہوں گے جو میرے بعد میری بیویوں کے لئے زیادہ بہتر ہوں ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ازواج مطہرات کے لئے فلاں ( جگہ یا چیز ) کی تلقین کی تھی ، جب اسے فروخت کیا گیا تو وہ چالیس ہزار کے عوض میں فروخت ہوئی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔