مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14891
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : أُرِيتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا هِيَ لَا يَدْخُلُهَا إِلَّا الْمَسَاكِينُ ، فَدَخَلْتُ مَعَهُمْ حَبْوًا ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظْتُ قُلْتُ : إِبِلِي الَّتِي أَنْتَظِرُهَا بِالشَّامِ وَأَحْمَالُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى أَدْخُلَهَا مَعَهُمْ مَاشِيًا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے خواب میں جنت کو دیکھا کہ اس میں صرف غریب لوگ داخل ہو رہے تھے اور میں ان کے ساتھ گھسٹ کر داخل ہوا جب میں بیدار ہوا تو میں نے سوچا میرے وہ اونٹ جو شام میں ہیں جن کا میں انتظار کر رہا ہوں وہ اونٹ اور ان کا ساز و سامان اللہ کی راہ میں وقف ہوتا ہے ، تاکہ میں بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ چل کر جنت میں داخل ہو جاؤں ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔