مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14887
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ كَانَ سَاقِطَ الثَّنِيَّتَيْنِ ، أَهْتَمَ ، أَعْسَرَ ، أَعْرَجَ ، وَكَانَ أُصِيبَ يَوْمَ أُحُدٍ ، فَهُتِمَ وَجُرِحَ عِشْرِينَ جِرَاحَةً أَوْ أَكْثَرَ ، أَصَابَهُ بَعْضُهَا فِي رِجْلِهِ فَعَرِجَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں : سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے سامنے کے دانت گرے ہوئے تھے ، وہ دانت جڑ سے نکل گئے تھے ، وہ دونوں ہاتھوں کو استعمال کر لیتے تھے اور لنگڑے تھے ، انہیں غزوہ بدر کے دن چوٹ آئی تھی اور انہیں بیس سے زیادہ زخم لگے تھے ، ان میں سے زیادہ تر زخم ان کی ٹانگ پر لگے تھے ، جس کی وجہ سے وہ لنگڑا کر چلتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔