مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ إِجَابَةِ دَعْوَتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . باب: حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا مستجاب الدعوات ہونا
حدیث نمبر: 14852
وَعَنْهُ قَالَ : سَمِعَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَدْعُو ، فَقَالَ : " اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لَهُ إِذَا دَعَاكَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي الْبَابِ الَّذِي يَلِيهِ . ¤محمد محی الدین
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سنا میں دعا کر رہا تھا ، تو آپ نے فرمایا : ” اے اللہ ! جب یہ تجھ سے دعا کرے تو اس کی دعا کو مستجاب فرمانا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔ آگے چل کر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ایک حدیث آئے گی جو اس کے بعد والے باب میں آئے گی ۔