حدیث نمبر: 14812
وَعَنْ عَائِشَةَ - أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - قَالَتْ : وَاللَّهِ إِنِّي لَفِي بَيْتٍ ذَاتَ يَوْمٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ فِي الْفِنَاءِ ، وَالسِّتْرُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ ، إِذْ أَقْبَلَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ يَمْشِي عَلَى [ ظَهْرِ ] الْأَرْضِ قَدْ قَضَى نَحْبَهُ فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : اللہ کی قسم ! میں ایک دن اپنے گھر میں موجود تھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب صحن میں موجود تھے میرے اور ان کے درمیان پردہ موجود تھا اسی دوران سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ کسی ایسے شخص کی طرف دیکھے جو زمین پر چل رہا ہو اور اس نے اپنی نذر کو پورا کر دیا ہو ، تو اسے طلحہ کو دیکھ لینا چاہیے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14812
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4898)»