مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْجُنُبِ يَغْسِلُ رَأْسَهُ بِالْخِطْمِيِّ . باب: جنبی شخص اپنے سر کو خطمی کے ذریعے دھوئے گا
حدیث نمبر: 1481
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ جُنُبٌ بِالْخِطْمِيِّ ، ثُمَّ اغْتَسَلَ بَعْدَ ذَلِكَ ، فَلْيَغْسِلْ رَأْسَهُ إِنْ شَاءَ بِالْمَاءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب کوئی شخص جنابت کی حالت میں غسل کرنے لگے ، تو اسے خطمی استعمال کرنی چاہیے پھر اس کے بعد غسل کرنا چاہیئے ، اگر وہ چاہے ، تو اپنے سر کو صرف پانی کے ذریعے دھو سکتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔