مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَنْسَى بَعْضَ جَسَدِهِ وَلَمْ يَغْسِلْهُ . باب: جو شخص ( غسل کرتے ہوئے) جسم کا کچھ حصہ بھول جائے اور اسے نہ دھوئے
حدیث نمبر: 1480
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُ عَنِ الرَّجُلِ يَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ ، فَيُخْطِئُ بَعْضَ جَسَدِهِ الْمَاءُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَغْسِلُ ذَلِكَ الْمَكَانَ ثُمَّ يُصَلِّي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اُس نے آپ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا ، جو جنابت کے بعد غسل کرتے ہوئے ، جسم کے کچھ حصے پر پانی نہیں ڈالتا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ اس جگہ کو دھو لے گا اور پھر نماز ادا کر لے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔