حدیث نمبر: 14792
محمد محی الدین
ابویحیی بیان کرتے ہیں : جب ابن ملجم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر ضرب لگائی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم اس کے ساتھ وہی کرنا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے ساتھ کیا ہے ، جسے قتل کرنے کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ کیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا : تم لوگ اسے قتل کر دو اور پھر اسے جلا دینا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمران بن ظبیان ہے ، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔