مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَوْلِدِهِ وَوَفَاتِهِ باب: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پیدائش اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14793
وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ : كَانَ عَلِيٌّ ، وَالزُّبَيْرُ ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ، عِذَارَ عَامٍ وَاحِدٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَقَالَ يَعْقُوبُ بْنُ شَيْبَةَ : لَا بَأْسَ بِهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤محمد محی الدین
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں : سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ایک ہی سال میں پیدا ہوئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے ، یعقوب بن شیبہ کہتے ہیں : اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔