مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے ، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ قَالَ : قَالَتْ لِي أُمُّ سَلَمَةَ : يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ، أَيُسَبُّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيكُمْ ؟ قُلْتُ : أَنَّى يُسَبُّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَتْ : أَلَيْسَ يُسَبُّ عَلِيٌّ وَمَنْ يُحِبُّهُ ؟ وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤ابوعبداللہ جدلی بیان کرتے ہیں : سید ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا : اے ابوعبداللہ ! کیا تم لوگوں کے درمیان اللہ کے رسول کو برا کہا: جاتا ہے ؟ میں نے عرض کی : اللہ کے رسول کو کیسے برا کہا: جا سکتا ہے ؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اور ان سے محبت رکھنے والوں کو برا نہیں کہا: جاتا ؟ حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے محبت رکھتے تھے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، امام ابویعلیٰ نے بھی اسے نقل کیا ہے ، امام طبرانی کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ، صرف ابوعبداللہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔