حدیث نمبر: 14725
وَفِي رِوَايَةٍ : أَهْدَتْ أُمُّ أَيْمَنَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَائِرًا بَيْنَ رَغِيفَيْنِ ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ ؟ " . فَجَاءَتْهُ بِالطَّائِرِ . ¤ قُلْتُ : عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَرَدَّهُ ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَرَدَّهُ ، ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ فَأَذِنَ لَهُ . ¤ وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ حَمَّادُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَفِي أَحَدِ أَسَانِيدِ الْأَوْسَطِ أَحْمَدُ بْنُ عِيَاضِ بْنِ أَبِي طَيْبَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدہ ام ایمن ہی رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک پرندہ تحفے کے طور پر دیا ، جس کے ساتھ دو روٹیاں بھی تھیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، تو آپ نے فرمایا : کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے ، تو اس پرندے کا گوشت آپ کے سامنے پیش کیا گیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، امام ابویعلیٰ نے بھی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے ، انہیں واپس کر دیا ، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے ، انہیں واپس کر دیا ، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے ، تو آپ نے انہیں اجازت دے دی ۔ کبیر کی سند میں ایک راوی حماد بن مختار ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، اوسط کی اسانید میں سے ایک سند میں ایک راوی أحمد بن عیاض بن ابوطیبہ ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، امام ابویعلیٰ کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14725
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف