مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا مجموعہ
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَلِيٍّ : " اللَّهُ زَيَّنَكَ بِزِينَةٍ لَمْ يُزَيِّنِ الْعِبَادَ بِزِينَةٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْهَا ، وَهِيَ زِينَةُ الْأَبْرَارِ : الزُّهْدُ فِي الدُّنْيَا ، جَعَلَكَ لَا تَمْلِكُ مِنَ الدُّنْيَا شَيْئًا ، وَجَعَلَهَا لَا تَنَالُ مِنْكَ شَيْئًا ، وَوَهَبَ لَكَ حُبَّ الْمَسَاكِينِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ جُمَيْعٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایسی زینت کے ذریعے آراستہ کیا ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو ایسی زینت کے ذریعے آراستہ نہیں کیا ، جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس زینت سے زیادہ پسندیدہ ہو ( جس زینت سے اس نے تمہیں آراستہ کیا ہے ) اور وہ نیک لوگوں کی زینت ہے ، اور وہ چیز دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنا ہے ، اس نے تمہیں ایسا بنایا ہے کہ تم دنیا میں سے کسی چیز کے مالک نہیں ہو گے ، اور اس نے دنیا کو ایسا بنایا ہے کہ وہ تم سے کوئی چیز نہیں پا سکے گی اور اس نے تمہیں غریبوں کے ساتھ محبت رکھنا ہبہ کیا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جمیع ہے اور وہ متروک ہے ۔