مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّظَرِ إِلَيْهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنا
حدیث نمبر: 14695
وَعَنْ طُلَيْقِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ : رَأَيْتُ عِمْرَانَ بْنَ الْحُصَيْنِ يَحِدُّ النَّظَرَ إِلَى عَلِيٍّ ، فَقِيلَ لَهُ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " النَّظَرُ إِلَى عَلِيٍّ عِبَادَةٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
طلیق بن محمد بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ مسلسل سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ رہے تھے ۔ ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا ، تو انہوں نے بتایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” علی کو دیکھنا عبادت ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔