مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَفْضَلِيَّتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . باب: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی افضلیت کا بیان
حدیث نمبر: 14680
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ أَفْضَلَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ صَالِحٌ جَزَرَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم لوگ یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ اہل مدینہ میں سب سے زیادہ فضیلت والے فرد سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سکن ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور صالح جزرہ نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔