مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَحِلُّ لَهُ فِي الْمَسْجِدِ . باب: مسجد میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے کیا چیز جائز تھی ؟
حدیث نمبر: 14679
عَنْ خَارِجَةَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ : " لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يُجْنِبَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ غَيْرِي وَغَيْرُكَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَخَارِجَةُ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
خارجہ بن سعد اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : ” میرے اور تمہارے علاوہ اور کسی کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ مسجد میں جنابت کی حالت میں آئے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، خارجہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔