مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي مَنْزِلَتِهِ وَمُؤَاخَاتِهِ . باب: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قدر و منزلت اور آپ کے بھائی چارے کا بیان
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَكْتُوبٌ عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ، عَلِيٌّ أَخُو رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يُخْلَقَ الْخَلْقُ بِأَلْفَيْ سَنَةٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَشْعَثُ ابْنُ عَمِّ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤ وَيَأْتِي حَدِيثُ الْمُؤَاخَاةِ بَيْنَ الصَّحَابَةِ فِي مَنَاقِبِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جنت کے دروازے پر یہ لکھا ہوا ہے ، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، علی ، اللہ کے رسول کا بھائی ہے ، اور یہ بات آسمانوں اور زمین کی تخلیق سے دو ہزار سال پہلے ( طے ہو چکی تھی ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اشعث ہے ، جو حسن بن صالح کا چچازاد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، اور اس میں ایسا راوی بھی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔ آگے چل کر صحابہ کرام کے درمیان بھائی چارہ قائم کرنے سے متعلق حدیث آئے گی جو صحابہ کرام کی جماعت کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گی ۔