مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " . باب: نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے “
عَنْ رَبَاحِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ : جَاءَ رَهْطٌ إِلَى عَلِيٍّ بِالرَّحْبَةِ قَالُوا : السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلَانَا ، فَقَالَ : كَيْفَ أَكُونُ مَوْلَاكُمْ وَأَنْتُمْ قَوْمٌ عَرَبٌ ؟ قَالُوا : سَمِعَنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ يَقُولُ : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ " . ¤ قَالَ رَبَاحٌ : فَلَمَّا مَضَوْا تَبِعْتُهُمْ ، فَقُلْتُ : مَنْ هَؤُلَاءِ ؟ قَالُوا : نَفَرٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِيهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : قَالُوا : سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ " . ¤ وَهَذَا أَبُو أَيُّوبَ بَيْنَنَا ، فَحَسِرَ أَبُو أَيُّوبَ الْعِمَامَةَ عَنْ وَجْهِهِ ، ثُمَّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ " . ¤ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤رباح بن حارث بیان کرتے ہیں : کچھ لوگ رحبہ کے مقام پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے : آپ پر سلام ہو ، اے ہمارے مولیٰ ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تمہارا مولیٰ کیسے ہو سکتا ہوں ؟ جبکہ تم لوگ عرب ہو تو ان لوگوں نے بتایا : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا : ” میں جس کا مولیٰ ہوں یہ ( یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ ) بھی اس کا مولیٰ ہے ۔ “ رباح کہتے ہیں جب وہ لوگ چلے گئے ، تو میں ان کے پیچھے گیا ۔ میں نے دریافت کیا : یہ لوگ کون ہیں ؟ تو انہوں نے بتایا : یہ انصار سے تعلق رکھنے والے افراد تھے جن میں سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ان لوگوں نے بتایا : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھتا ہے ، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھتا ہے ، تو اس سے دشمنی رکھنا ۔ “ ان لوگوں نے بتایا : یہاں سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی موجود ہیں ، تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے اپنے چہرے سے عمامہ ہٹایا اور پھر انہوں نے یہ بات بیان کی ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے ، اے اللہ ! جو شخص اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا جو شخص اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا ۔ “ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔