حدیث نمبر: 14594
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَنَّى عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِأَبِي تُرَابٍ فَكَانَتْ مِنْ أَحَبِّ كُنَاهُ إِلَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي وَفَاتِهِ وَقَاتِلِهِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوتراب تجویز کی تھی اور یہ کنیت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ تھی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ، جو آگے چل کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی وفات اور ان کے قاتل سے متعلق باب میں آئے گی ، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14594
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2558)»