مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ التَّسَتُّرِ عِنْدَ الِاغْتِسَالِ وَالنَّهْيِ عَنِ الِاغْتِسَالِ بِالْفَضَاءِ . باب: غسل کرتے ہوئے پردہ کر لینا اور کھلی جگہ پر غسل کرنے کی ممانعت
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنِ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنِ التَّعَرِّي ، فَاسْتَحْيُوا مِنْ مَلَائِكَةِ اللَّهِ الَّذِينَ لَا يُفَارِقُونَكُمْ إِلَّا عِنْدَ ثَلَاثِ حَالَاتٍ : الْغَائِطُ وَالْجَنَابَةُ وَالْغُسْلُ ، فَإِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُكُمْ بِالْعَرَاءِ فَلْيَسْتَتِرْ بِثَوْبِهِ ، أَوْ بِجَذْمَةِ حَائِطٍ ، أَوْ بِبَعِيرِهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ ، وَجَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ لَيِّنٌ . قُلْتُ : جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ ، وَكَذَلِكَ بَقِيَّةُ رِجَالِهِ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں برہنہ ہونے سے منع کرتا ہے ، تم لوگ اللہ تعالیٰ کے ان فرشتوں سے حیاء کرو ، جو تم سے جدا نہیں ہوتے ہیں ، صرف تین صورتوں میں جدا ہوتے ہیں ، پاخانہ کے وقت ، جنابت کی حالت میں ، اور غسل کے وقت ، جب کوئی شخص کھلی جگہ پر غسل کرنے لگے ، تو اسے کپڑے کے ذریعے پردہ کر لینا چاہیے ، یا دیوار کی ، یا اپنے اونٹ کی اوٹ میں ہو جانا چاہیے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ، یہ صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے ، جعفر بن سلیمان نامی راوی کمزور ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : جعفر بن سلیمان ” صحیح “ کے رجال میں سے ایک ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کا بھی یہی معاملہ ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔