مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ وَبِشَارَتِهِ بِالْجَنَّةِ . باب: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں مختلف روایات اور انہیں جنت کی بشارت ہونا
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ أُمَّ كُلْثُومٍ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، زَوْجُ فَاطِمَةَ خَيْرٌ مِنْ زَوْجِي . فَأَسْكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ : " زَوْجُكِ يُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ، وَيُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ، وَأَزِيدُكِ لَوْ قَدْ دَخَلْتِ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتِ مَنْزِلَهُ ، لَمْ تَرَيْ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِي يَعْلُوهُ فِي مَنْزِلِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا ، وَفِيهِمْ خِلَافٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں ۔ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! فاطمہ کے شوہر میرے شوہر سے بہتر ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ، پھر آپ نے ارشاد فرمایا : ” تمہارا شوہر وہ ہے کہ اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں ، اور وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے ، اور میں تمہیں ایک مزید بات بتاؤں ، اگر تم جنت میں داخل ہو اور اس کی رہائش کو دیکھ لو ، تو تم میرے اصحاب میں سے کسی ایک شخص کو نہیں دیکھو گی ، جس کی رہائش اس کی رہائش سے بلند ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اور اس کے رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔