مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حَيَائِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی حیاء کا بیان
عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ : اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَارَتُهُ تَضْرِبُ بِالدُّفِّ ، فَدَخَلَ ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ وَدَخَلَ ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ فَأَمْسَكَتْ . قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ عُثْمَانَ رَجُلٌ حَيِيٌّ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَجِيلَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، وَلَمْ يُسَمِّ الرَّجُلَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی ، اس وقت ایک کنیز دف بجا رہی تھی ۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اندر آ گئے ، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی وہ اندر آ گئے ، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی ، تو وہ کنیز رک گئی ، راوی کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عثمان ایک شرمیلا شخص ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے بجیلہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے سیدنا ابن ابووفیٰ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے ۔ انہوں نے اس شخص کا نام بیان نہیں کیا اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔