حدیث نمبر: 14444
عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ أَبِي وَائِلٍ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : لَقِيَ الشَّيْطَانُ رَجُلًا مِنْ ‌‌‌‌‌‌‌‌أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَارَعَهُ ، فَتَعَرَهُ الْمُسْلِمُ ، وَأَزَمَ بِإِبْهَامِهِ ، فَقَالَ : دَعْنِي أُعَلِّمْكَ آيَةً لَا يَسْمَعُهَا أَحَدٌ مِنَّا إِلَّا وَلَّى ، فَأَرْسَلَهُ ، فَأَبَى أَنْ يُعَلِّمَهُ ، فَصَارَعَهُ ، فَتَعَرَهُ الْمُسْلِمُ ، وَأَزَمَّ بِإِبْهَامِهِ [ فَقَالَ : دَعْنِي أُعَلِّمُكَ آيَةً لَا يَسْمَعُهَا أَحَدٌ مِنَّا إِلَّا وَلَّى ، فَأَرْسَلَهُ ، فَأَبَى أَنْ يُعَلِّمَهُ ، فَعَادَ فَصَرَعَهُ فَتَعَرَهُ الْمُسْلِمُ وَأَزَمَّ بِإِبْهَامِهِ ] ، فَقَالَ : أَخْبِرْنِي بِهَا ، فَأَبَى أَنْ يُعْلِمَهُ . فَلَمَّا عَاوَدَهُ الثَّالِثَةَ قَالَ : الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ ( اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ) إِلَى آخِرِهَا ، فَقِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَنْ ذَلِكَ الرَّجُلُ ؟ قَالَ : مَنْ عَسَى أَنْ يَكُونَ إِلَّا عُمَرَ .
محمد محی الدین

شقیق بن سلمہ ابووائل بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب سے شیطان کا سامنا ہوا ، شیطان نے انہیں مقابلے کے لئے کہا: تو مسلمان فرد نے اسے پچھاڑ دیا اور اپنے انگوٹھے کے ذریعے اسے دبایا ، تو شیطان نے کہا: تم مجھے چھوڑ دو ، میں تمہیں ایک آیت کی تعلیم دیتا ہوں ۔ اس آیت کو ہم میں سے جو بھی ( شیطان ) سنے گا ، وہ منہ پھیر کر چلا جائے گا ، مسلمان نے اسے چھوڑ دیا ، تو شیطان نے اس آیت کی تعلیم دینے سے انکار کر دیا ، شیطان نے پھر اسے مقابلے کے لئے کہا: ، مسلمان نے پھر اسے پچھاڑ دیا اور اسے اپنے انگوٹھے کے ذریعے دبایا ، تو شیطان نے کہا: تم مجھے چھوڑ دو ، میں تمہیں ایک آیت کی تعلیم دیتا ہوں ، ہم ( شیاطین ) میں سے جو بھی اسے سنے گا ، وہ منہ پھیر کر چلا جائے گا ، مسلمان نے شیطان کو چھوڑ دیا ، تو شیطان نے پھر اسے تعلیم دینے سے انکار کر دیا ، پھر ایسا ہوا مسلمان نے پھر اسے مقابلہ کرتے ہوئے پچھاڑ دیا اور اپنے انگوٹھے کے ذریعے دبایا اور کہا: تم مجھے اس کے بارے میں بتاؤ ، شیطان نے اس کے بارے میں بتانے انکار کیا ، جب تیسری مرتبہ ایسا ہوا تو شیطان نے بتایا : یہ وہ آیت ہے جو سورت بقرہ میں موجود ہے ، اور وہ یہ ہے : الله لا اله الا هو الْحَيُّ الْقَيُّومُ ( یعنی آیت الکرسی ) یہ پوری آیت ہے ۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا : اے ابوعبد الرحمن ! وہ مسلمان شخص کون تھا ؟ تو انہوں نے فرمایا : وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے ؟

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14444
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8824)»