مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي قَوْلِهِ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ . باب: نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان : پانی (یعنی منی کے خروج سے ) پانی (یعنی غسل لازم ) ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1442
وَعَنِ ابْنِ السِّمْطِ قَالَ : سَمِعَتْ بِلَالًا يَقُولُ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِذَا خَالَطْتُ أَهْلِي فَاخْتَلَعْنَا وَلَمْ أُمْنِ ، أَغْتَسِلُ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، قَدْ فَعَلْتُ ذَلِكَ مَعَ أَهْلِي فَلَمْ أُمْنِ ، فَاغْتَسَلْنَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَلِيٍّ الْوَسَاوِسِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
ابن سمط بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! جب میں اپنی بیوی کے ساتھ قربت کرتا ہوں ، لیکن انزال سے پہلے ہم الگ ہو جاتے ہیں ، تو کیا میں غسل کروں گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی ہاں کبھی میں بھی اپنی بیوی کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کرتا ہوں اور مجھے انزال نہیں ہوتا ، لیکن ہم غسل کر لیتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن علی وساوسی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔