مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 14410
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : إِنْ كَانَ إِسْلَامُ عُمَرَ لَفَتْحًا ، وَهِجْرَتُهُ لَنَصْرًا ، وَإِمَارَتُهُ رَحْمَةً ، وَاللَّهِ مَا اسْتَطَعْنَا أَنْ نُصَلِّيَ بِالْبَيْتِ حَتَّى أَسْلَمَ عُمَرُ ، فَلَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ قَاتَلَهُمْ حَتَّى دَعُونَا فَصَلَّيْنَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا کشادگی کا باعث تھا ، ان کی ہجرت مدد کا باعث تھی ، ان کی حکومت رحمت تھی ، اللہ کی قسم ! ہم اس وقت تک ( کھلے عام ) نماز ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھ پائے تھے جب تک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول نہیں کر لیا ، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے لوگوں کے ساتھ لڑائی کی ، یہاں تک کہ انہوں نے ہمیں یہ موقع دیا کہ ہم ( کھلے عام ) نماز ادا کریں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔