مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 14406
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا عَشِيَّةَ الْخَمِيسِ فَقَالَ : " اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَوْ بِعَمْرِو بْنِ هِشَامٍ " . فَأَصْبَحَ عُمَرُ يَوْمَ الْجُمْعَةِ ، فَأَسْلَمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعرات کی شام دعا کرتے ہوئے یہ کہا: ” اے اللہ ! عمر بن خطاب یا عمرو بن ہشام کے ذریعے اسلام کو غلبہ عطا فرما ۔ “ تو اگلے دن جمعہ کے دن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عثمان بصری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔