مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ . باب: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 14312
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : أَوَّلُ مَنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو بَكْرٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ غَالِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَالِبٍ السَّعْدِيِّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، سب سے پہلے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی غالب بن عبداللہ بن غالب سعدی ہیں ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔