مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14300
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أُسْرِيَ بِهِ : " إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ إِلَى قُرَيْشٍ فَأُخْبِرَهُمْ " . فَكَذَّبُوهُ وَصَدَقَهُ أَبُو بَكْرٍ ; فَسُمِّيَ يَوْمَئِذٍ : الصِّدِّيقَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : میں نکل کر قریش کی طرف جاتا ہوں اور انہیں اس بارے میں بتاتا ہوں ( جب آپ نے لوگوں کو اس بارے میں بتایا ) تو لوگوں نے آپ کو جھوٹا قرار دیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کی تصدیق کی ، تو اس دن ان کا نام صدیق رکھا گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابومساور ہے ، اور وہ متروک ہے ۔