مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : وَاللَّهِ إِنِّي لَفِي بَيْتِي ذَاتَ يَوْمٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْفِنَاءِ وَأَصْحَابُهُ ، وَالسِّتْرُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ ، إِذْ أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى عَتِيقٍ مِنَ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي بَكْرٍ ، وَإِنَّ اسْمَهُ الَّذِي سَمَّاهُ أَهْلُهُ : لَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ ، فَغَلَبَ عَلَيْهِ اسْمُ عَتِيقٍ " . ¤ قُلْتُ : بَعْضُهُ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : اللہ کی قسم ! ایک دن میں اپنے گھر میں موجود تھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب صحن میں موجود تھے ، میرے اور ان لوگوں کے درمیان پردہ حائل تھا ، اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ جہنم سے آزاد شدہ کسی شخص کو دیکھے تو اسے ابوبکر کو دیکھ لینا چاہیے ۔ “ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وہ نام جو ان کے گھر والوں نے رکھا تھا وہ عبداللہ بن عثمان تھا ، لیکن پھر بعد میں ان کا نام عتیق مشہور ہو گیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ۔ اس روایت کا کچھ حصہ امام ترمذی نے نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ طلحی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔