مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14289
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظَرَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ : " هَذَا عَتِيقُ اللَّهِ مِنَ النَّارِ " . فَمِنْ يَوْمِئِذٍ سُمِّيَ : عَتِيقًا ، وَكَانَ قَبْلَ ذَلِكَ اسْمُهُ : عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُثْمَانَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ کر یہ ارشاد فرمایا : ” یہ جہنم سے اللہ تعالیٰ کا آزاد کردہ شخص ہے ۔ “ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) تو اس دن سے ان کا نام عتیق پڑ گیا اس سے پہلے ان کا نام عبداللہ بن عثمان تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔