مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ . باب: بلا عنوان
وَعَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ - وَهِيَ أُمُّ وَلَدِ الْعَبَّاسِ أُخْتُ مَيْمُونَةَ - قَالَتْ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ ، فَجَعَلْتُ أَبْكِي ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ : " مَا يُبْكِيكِ ؟ " . قَالَتْ : خِفْنَا عَلَيْكَ ، وَلَا نَدْرِي مَا نَلْقَى مِنَ النَّاسِ بَعْدَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " أَنْتُمُ الْمُسْتَضْعَفُونَ بَعْدِي " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا ، جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اُم ولد ہیں ، اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی بہن ہیں ، وہ بیان کرتی ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے دوران آپ کے پاس آئی ، میں رونے لگی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھا کر دیکھا اور دریافت کیا : تم کیوں رو رہی ہو ؟ میں نے عرض کی : ہمیں آپ کے حوالے سے اندیشہ ہے ، ہمیں نہیں پتہ یا رسول اللہ ! آپ کے بعد ہمیں لوگوں کے حوالے سے کس صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میرے بعد کمزور ہو گے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے ، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ۔