مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي رُؤْيَا الْعَبَّاسِ . باب: حضرت عباس رضی اللہ عنہ کا خواب
حدیث نمبر: 14246
عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ : رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ الْأَرْضَ تُنْزَعُ إِلَى السَّمَاءِ بِأَشْطَانٍ شِدَادٍ ، فَقَصَصْتُ ذَلِكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " ذَاكَ وَفَاةُ ابْنِ أَخِيكَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے زمین کو طویل رسی کے ذریعے آسمان کی طرف اٹھایا جا رہا ہے ، میں نے یہ خواب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ آپ کے بھتیجے کی وفات ہے ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔