مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ خَدَمَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: ان افراد کا بیان ، جو نبی اکرم ﷺ کی خدمت کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 14234
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ عِشْرُونَ شَابًّا مِنَ الْأَنْصَارِ يَلْزَمُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَوَائِجِهِ ، فَإِذَا أَرَادَ أَمْرًا بَعَثَهُمْ فِيهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انصار کے بیس نوجوان ایسے تھے ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے ، تاکہ آپ کے کام کریں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی کام کرنے کا ارادہ کرتے تھے ، تو اس کام کے سلسلے میں اُن لوگوں کو ( یا ان میں سے کسی کو ) بھیج دیتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔