مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي تَوَاضُعِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کی تواضع کا بیان
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا عَائِشَةُ ، لَوْ شِئْتُ لَسَارَتْ مَعِي جِبَالُ الذَّهَبِ ، جَاءَنِي مَلَكٌ إِنَّ حُجْزَتَهُ لَتُسَاوِي الْكَعْبَةَ ، فَقَالَ : إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ ، وَيَقُولُ لَكَ : إِنْ شِئْتَ نَبِيًّا عَبْدًا ، وَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا مَلِكًا ؟ قَالَ : فَنَظَرْتُ إِلَى جِبْرِيلَ قَالَ : فَأَشَارَ إِلَيَّ : أَنْ ضَعْ نَفْسَكَ قَالَ : فَقُلْتُ : نَبِيًّا عَبْدًا " . ¤ قَالَ : فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ لَا يَأْكُلُ مُتَّكِئًا ، يَقُولُ : " آكُلُ كَمَا يَأْكُلُ الْعَبْدُ ، وَأَجْلِسُ كَمَا يَجْلِسُ الْعَبْدُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے عائشہ ! اگر میں چاہوں ، تو پہاڑ میرے ساتھ سونے کے بن کے چلیں ، میرے پاس ایک فرشتہ آیا , جس کا ڈب ، خانہ کعبہ جتنا تھا ، اس نے کہا: آپ کے پروردگار نے آپ کو سلام کہا: ہے ، اور آپ سے یہ فرمایا ہے : اگر آپ چاہیں ، تو آپ ” عبد “ نبی بن جائیں اور اگر آپ چاہیں تو ” بادشاہ “ نبی بن جائیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : میں نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی طرف دیکھا تو انہوں نے مجھے یہ اشارہ کیا کہ آپ تواضع اختیار کریں ، تو میں نے کہا: ” عبد“ نبی ( میں ، بننا چاہوں گا ) ۔ راوی کہتے ہیں : اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی ٹیک لگا کر نہیں کھاتے تھے ، آپ یہ فرماتے تھے : میں اس طرح کھاؤں گا ، جس طرح کوئی عبد کھاتا ہے ، اور اس طرح بیٹھوں گا ، جس طرح کوئی عبد بیٹھتا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔