مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حُسْنِ خُلُقِهِ ، وَحَيَائِهِ ، وَحُسْنِ مُعَاشَرَتِهِ . باب: نبی اکرم ﷺ کے اچھے اخلاق ، آپ کی حیاء اور آپ کے عمدہ طرز سلوک کا بیان
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقْبِلُ بِوَجْهِهِ وَحَدِيثِهِ عَلَى شَرِّ الْقَوْمِ يَتَأَلَّفُهُ بِذَلِكَ ، وَكَانَ يُقْبِلُ بِوَجْهِهِ وَحَدِيثِهِ عَلَيَّ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي خَيْرُ الْقَوْمِ . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَنَا خَيْرٌ أَمْ أَبُو بَكْرٍ ؟ قَالَ : " أَبُو بَكْرٍ " . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَنَا خَيْرٌ أَمْ عُمَرُ ؟ قَالَ : " عُمَرُ " . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَنَا خَيْرٌ أَمْ عُثْمَانُ ؟ قَالَ : " عُثْمَانُ " . فَلَمَّا سَأَلَتُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَدَّ عَنِّي ، فَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ سَأَلْتُهُ . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حاضرین میں سب سے برے فرد کے ساتھ بھی مکمل طور پر متوجہ ہو کر بات چیت کیا کرتے تھے ، آپ اس طرح اُس کی تالیف قلب کیا کرتے تھے ، میرے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آپ مکمل طور پر متوجہ ہو کر بات چیت کرتے تھے ، یہاں تک کہ میں یہ گمان کرتا تھا ، کہ میں سب حاضرین سے بہتر ہوں ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں زیادہ بہتر ہوں یا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ابوبکر ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں زیادہ بہتر ہوں ، یا عمر رضی اللہ عنہ ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عمر ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں زیادہ بہتر ہوں یا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عثمان ، جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا اور آپ نے میرا ذکر نہیں کیا ، تو میری یہ خواہش ہوئی کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال نہ ہی کیا ہوتا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ، صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ اس سیاق کے بغیر مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔