حدیث نمبر: 14168
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ : بَيْنَا نَحْنُ نَسِيرُ ذَاتَ يَوْمٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَحْنُ بِبَعِيرٍ قَالَ : فَلَمَّا رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَا بِرَأْسِهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا يَعْلَى ، انْطَلِقْ إِلَى أَهْلِ هَذَا الْبَعِيرِ فَاشْتَرِهِ مِنْهُمْ ، وَإِنْ لَمْ يَبِيعُوكَ فَقُلْ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوصِيكُمْ بِهِ " . قَالُوا : أَيْمُ اللَّهِ لَقَدْ نَضَحْنَا عَلَيْهِ عِشْرِينَ سَنَةً ، وَإِنْ كُنَّا لَنُرِيدُ أَنْ نَنْحَرَهُ بِالْغَدَاةِ ، فَأَمَّا إِذَا أَوْصَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنَّا لَا نَأْلُوهُ خَيْرًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے ، اسی دوران ایک اونٹ سامنے آیا ، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، تو اس نے اپنا سر اوپر کیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے یعلیٰ ! تم اس اونٹ کے مالکان کے پاس جاؤ ، اور ان سے اس اونٹ کو خرید لو ، اگر وہ تمہیں اس کو فروخت نہیں کرتے ، تو تم یہ کہنا کہ اللہ کے رسول تمہیں اس کے بارے میں تلقین کر رہے ہیں ، ان لوگوں نے بتایا : اللہ کی قسم ! ہم بیس سال تک اس پر پانی لاد کر لاتے رہے ہیں ، کل ہم نے اسے قربان کرنے کا ارادہ کر لیا تھا ، لیکن جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں تلقین کر دی ہے ، تو اب ہم اس کے حوالے سے بھلائی میں کوتاہی نہیں کریں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 14168
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (255/22)»