حدیث نمبر: 14152
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ لِآلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحْشٌ ، فَإِذَا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعِبَ وَاشْتَدَّ ، وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ ، فَإِذَا أَحَسَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَبَضَ فَلَمْ يَتَرَمْرَمْ مَا دَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْبَيْتِ ; كَرَاهِيَةَ أَنْ يُؤْذِيَهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کا ایک وحشی جانور تھا ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے جاتے تھے تو وہ کھیلتا تھا بھاگتا تھا دوڑتا تھا آتا تھا اور جاتا تھا ، اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آتے تھے ، تو وہ آرام سے بیٹھ جاتا تھا اور حرکت نہیں کرتا تھا ، جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں موجود رہتے تھے ، اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ کہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت نہ پہنچا دے ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 14152
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2450) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4660 و 4441) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (112/6)»