مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ بَرَكَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي اللَّبَنِ وَآيَتِهِ فِيهِ . باب: دودھ میں ، نبی اکرم ﷺ کی برکت اور اس بارے میں آپ ﷺ کی نشانی ( یا معجزے ) کا بیان
عَنِ ابْنَةٍ لِخَبَّابٍ قَالَتْ : خَرَجَ خَبَّابٌ فِي سَرِيَّةٍ فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَعَاهَدُنَا حَتَّى كَانَ يَحْلِبُ عَنْزًا لَنَا ، فَكَانَ يَحْلِبُهَا فِي جَفْنَةٍ ، فَكَانَتْ تَمْتَلِئُ حَتَّى تَطْفَحَ . قَالَتْ : فَلَمَّا قَدِمَ خَبَّابٌ حَلَبَهَا ، فَعَادَ حِلَابُهَا إِلَى مَا كَانَ قَالَتْ : فَقُلْنَا لِخَبَّابٍ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحْلِبُهَا حَتَّى تَمْتَلِئَ جَفْنَتُنَا فَلَمَّا حَلَبْتَهَا نَقَصَ حِلَابُهَا . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ الْقَائِشِ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں : سیدنا خباب رضی اللہ عنہ اس ایک جنگی مہم میں تشریف لے گئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری دیکھ بھال کرتے رہے ، یہاں تک کہ آپ ہماری بکری کا دودھ دوہ دیتے تھے ، آپ اسے ایک برتن میں دوہتے تھے ، جو بھر جاتا تھا ، یہاں تک کہ گرنے کے قریب ہوتا تھا ، وہ خاتون بیان کرتی ہیں : سیدنا خباب رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اس بکری کا دودھ دوہا ، تو وہ اتنا ہی تھا ، جتنا پہلے ہوا کرتا تھا ، وہ خاتون کہتی ہیں : ہم نے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو جب اُسے دوہتے تھے ، تو اس سے پورے برتن کو بھر دیتے تھے اور جب آپ اس کو دوہتے ہیں ، تو وہ کم ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف عبدالرحمن بن قائش کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔