مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ شِفَاءِ الْجُرْحِ . باب: زخم میں شفاء ہو جانا
حدیث نمبر: 14102
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ قَالَ : ضَرَبَ الْمُسْتَنِيرُ بْنُ رِزَامٍ الْيَهُودِيُّ وَجْهِي بِمُخَرِّشٍ مِنْ شَوْحَطٍ ، فَشَجَّنِي مُنَقِّلَةً أَوْ مَأَمُومَةً ، فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَشَفَ عَنْهَا وَنَفَثَ فِيهَا فَمَا أَرَانِي مِنْهَا شَيْئًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مستنیر بن رزام نامی ایک یہودی نے ” شوحط “ ( نامی درخت ) کی بنی ہوئی چھڑی میرے چہرے پر ماری ، اور مجھے زخمی کر دیا ، وہ زخم یا منقلہ تھا ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) ” مامومہ “ تھا ، میں وہ زخم لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے ہاتھ ہٹایا اور اس پر پھونک ماری ، تو اس کے بعد مجھے وہاں کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔